ہندوستانی معیار اور جانچ کی سہولیات پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا: پرہلاد جوشی
بنگلورو، 29 اگست (ہ س)۔ مرکزی صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہندوستان کی جانچ کی سہولیات، معیارات اور ساکھ کو اب دنیا کے کئی ممالک میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ہاؤس (این ٹی ایچ) نے عالمی سطح پر اپنی ساکھقائم کی ہے اور بہت سے
Pralhad-Joshi-NTH-Bengaluru


بنگلورو، 29 اگست (ہ س)۔ مرکزی صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہندوستان کی جانچ کی سہولیات، معیارات اور ساکھ کو اب دنیا کے کئی ممالک میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ہاؤس (این ٹی ایچ) نے عالمی سطح پر اپنی ساکھقائم کی ہے اور بہت سے ممالک ہندوستانی لیبارٹریوں کی جانچ کی خدمات پر اعتماد کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو بنگلورو میں نیشنل ٹیسٹنگ ہاؤس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا ا فتتاح کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ ادارے پر بین الاقوامی اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔سری لنکا، دبئی اور بھوٹان سمیت مختلف ممالک سے ٹیسٹ کے نمونے این ٹی ایچ کو بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ ادارے کی عالمی سطح پر ایک سرکردہ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ بننے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے جانچ کے نظام کی ساکھ بڑھنے کے ساتھ ملک کے بڑھتے ہوئے مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید ترین جانچ کی سہولیات کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔ این ٹی ایچ کو مصنوعات تیار کرنے والوں، بہت چھوٹے،چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپ اور صنعتی شعبے کو عالمی معیار کی جانچ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے پیمائش کے سائنس (میٹرولوجی) کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان کے معیارات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور کئی ممالک انہیں قبول کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کی صلاحیت، اعتبار اور عالمی قیادت کی عکاسی کرنے والی ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی پانی گرم کرنے والے آلات کی جانچ سے لے کر دفاعی مصنوعات کی برآمد اور نجی خلائی راکٹوں کی لانچنگ تک ملک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ڈیزائن، پیداوار اور جانچ کے تمام مراحل ہندوستان میں ہی انجام دیے جائیں، اس کے لیے مضبوط نظام تیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مراکز اور جدید ترین جانچ کی سہولیات کے ذریعے صارفین،بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپ اور صنعتوں تک عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی مصنوعات کے معیار اور اعتبار کو بہتر بنانے کے لیے ’ خامی سے پاک، کم سے کم ماحولیاتی اثرات‘ کے تصور کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ، صنعت اور برآمدات کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، ایسے میں ملک کی مقامی جانچ کی صلاحیت کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں قائم کئی جدید جانچ کی سہولیات کو ملک کے نام وقف کیا گیا۔ ہندوستان کے معیار اور جانچ کے نظام کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنے والے سائنس دانوں، انجینئروں اور پیشہ ور افراد کو سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما، شوبھا کرندلاجے سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande