میئر نے بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا، بایو مائننگ کے کاموں کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے ہفتہ کو بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا اور وہاں جاری بایو مائننگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔میئر پرویش واہی نے افسران کو بھلسوا لینڈ فل پر جاری کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل
MAYOR-VISITED-BHALSWA-LANDFILL-SITE-WASTE-DISPOSAL


نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے ہفتہ کو بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا اور وہاں جاری بایو مائننگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔میئر پرویش واہی نے افسران کو بھلسوا لینڈ فل پر جاری کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بایو مائننگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی مشینری کی تنصیب پر زور دیا۔

پرویش واہی نے بتایا کہ بھلسوا لینڈ فل میں جمع ہونے والے لیگیسی (میراثی )فضلے کے پہاڑ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھلسوا لینڈ فل پر روزانہ تقریباً 15,000 میٹرک ٹن فضلہ کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ واہی نے عہدیداروں کو اضافی مشینری نصب کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لیگیسی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے۔

میئر نے کہا کہ بھلسوا لینڈ فل میں جمع ہونے والے نئے فضلے کو ٹھکانے لگانے میں ستمبر کے بعد تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر صرف چار سے پانچ لاکھ ٹن لیگیسی فضلہ بچا ہے اور ہدایت دی کہ نئے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی رفتار کو دوگنا کیا جائے۔

پرویش واہی نے بتایا کہ بھلسوا لینڈ فل سائٹ پر ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ لگانے کا کام جاری ہے جس سے کوڑے کو ٹھکانے لگانے میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے بعد نکلنے والے انرٹ کو لینڈ فلنگ (زمین کو بھرنے)کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پرویش واہی نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن وزیر اعلی ریکھا گپتا کے صاف، خوبصورت اورفضلے سے پاک دہلی کے مشن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دہلی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فضلے کو چار زمروں میں تقسیم کریں اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ صفائی کو عادت بنا کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔

بھلسوا لینڈ فل سائٹ کے معائنہ کے دوران نارتھ زون کے نائب صدر سنجے تیاگی، نامزد رکن راجپال رانا، ایڈیشنل کمشنر ارون کمار مشرا، چیف انجینئر کے کے شرما اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande