مصالحتی مہم : 31 دسمبر تک مقدمات کا تصفیہ باہمی رضامندی سے کرائیں
مصالحتی مہم : 31 دسمبر تک مقدمات کا تصفیہ باہمی رضامندی سے کرائیں علی گڑھ، 29 اگست (ہ س)۔ اترپردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، لکھنؤ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق علی گڑھ میں زیر التوا مقدمات کے باہمی رضامندی اور مصالحت کے ذریعے تصفیے کے لیے یکم اگ
مصالحتی مہم : 31 دسمبر تک مقدمات کا تصفیہ باہمی رضامندی سے کرائیں


مصالحتی مہم : 31 دسمبر تک مقدمات کا تصفیہ باہمی رضامندی سے کرائیں

علی گڑھ، 29 اگست (ہ س)۔ اترپردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، لکھنؤ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق علی گڑھ میں زیر التوا مقدمات کے باہمی رضامندی اور مصالحت کے ذریعے تصفیے کے لیے یکم اگست سے 31 دسمبر تک خصوصی مصالحتی مہم شروع کی گئی ہے۔

مہم کے تحت ازدواجی تنازعات، حادثاتی معاوضے، گھریلو تشدد، چیک باؤنس، تجارتی تنازعات، قابلِ مصالحت فوجداری مقدمات، صارفین کے تنازعات، قرض کی وصولی، جائیداد کی تقسیم، بے دخلی، اراضی کے حصول اور دیگر مناسب دیوانی مقدمات کو مصالحت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

ضلع لیگل سروسز اتھارٹی نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زیر التوا مقدمات کا تصفیہ کرانے کے لیے متعلقہ عدالت یا ضلع مصالحتی و مفاہمتی مرکز، اے ڈی آر بھون، دیوانی عدالت احاطہ علی گڑھ سے رجوع کریں۔ یہ اطلاع ضلع لیگل سروسز اتھارٹی علی گڑھ کی جانب سے دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande