
جین زی تک رسائی بڑھانے اور نوجوانوں کو تنظیم میں آگے لانے کے منصوبے پر غورنئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کی نئی نوجوان نسل، یعنی جین زی تک اپنی رسائی بڑھانے کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔ اسی سلسلے میں پارٹی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نتن نوین کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مختلف ریاستوں سے تقریباً 45 رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی جنرل سکریٹری اسمرتی ایرانی، مرکزی دیہی ترقی کے وزیر مملکت کملیش پاسوان، مرکزی نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزیر مملکت رکشا کھڈسے، گورکھپور کے رکن پارلیمان روی کشن، بانسوری سوراج، دہلی کے وزیر پرویش ورما، گرو پرکاش پاسوان، ہیماگ جوشی، یوگیندر چندولیا، راجو بستا، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی، چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما اور راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ سمیت کئی نوجوان رہنما اور عہدیدار موجود رہے۔اجلاس میں ملک بھر کے نوجوانوں کو پارٹی تنظیم سے جوڑنے، نوجوان کارکنوں کو تنظیم میں آگے بڑھانے اور بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مستقبل میں نوجوانوں سے متعلق پروگراموں اور مہمات کی منصوبہ بندی پر بھی غور ہوا۔
اجلاس میں نوجوانوں کی بدلتی سوچ، ان کی پسند و ناپسند، موجودہ مسائل اور مستقبل سے متعلق ان کی توقعات کو سمجھنے پر بھی خاص توجہ دی گئی۔ پارٹی قیادت نے اس بات پر غور کیا کہ نئی نسل ملک اور سیاست کو کس نظر سے دیکھتی ہے اور اس کے اہم ترجیحات کیا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نوجوانوں کی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کے لیے آنے والے دنوں میں خصوصی مہمات اور پروگرام شروع کرسکتی ہے۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرکے ان کے مسائل اور توقعات کو سمجھا جائے اور انہیں تنظیمی سطح پر زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔اجلاس کو بی جے پی کی جانب سے نوجوان ووٹروں اور خاص طور پر جین زی نسل تک اپنی سیاسی رسائی مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan