
گوہاٹی، 29 اگست(ہ س)۔ نیپال میں شدید سیلاب اور قدرتی آفت کے درمیان آسام کے 12 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ آسام حکومت کے مطابق لاپتہ افراد کا تعلق کاربی آنگلونگ، گولاگھاٹ، ہوجائی، گوہاٹی اور نلباری اضلاع سے بتایا جا رہا ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ حکومت کو اب تک ریاست کے 12 افراد کے نیپال میں لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسام حکومت نیپال حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور وہاں کی صورتحال پر ہر لمحے نظر رکھی جا رہی ہے۔ لاپتہ افراد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور ان کے اہل خانہ تک تازہ ترین اطلاعات پہنچانے کے لیے متعلقہ سطح پر کوششیں جاری ہیں۔حکومت کی جانب سے نیپال میں موجود متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے اور ان کی خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan