
گوہاٹی، 28 اگست (ہ س)۔
گلوکار زوبین گرگ کی موت سے متعلق معاملے میں زوبین کے اس وقت کے مینیجر سدھارتھ شرما کی جانب سے دائر درخواست کو گوہاٹی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
سدھارتھ شرما نے سنگاپور کی کارنرز کورٹ کی رپورٹ کو معاملے میں شامل کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کر دی اور فاسٹ ٹریک کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ