سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکان
سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکانحیدرآباد، 25 اگست (ہ س)۔ متحدہ آندھراپردیش کے آخری وزیراعلی این کرن کمارریڈی کوتوقع ہے کہ مرکزی حکومت کسی ریاست کا گورنرمقررکرے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ ا
سابق وزیر اعلی  کرن کمار ریڈی کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکان


سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکانحیدرآباد، 25 اگست (ہ س)۔

متحدہ آندھراپردیش کے آخری وزیراعلی این کرن کمارریڈی کوتوقع ہے کہ مرکزی حکومت کسی ریاست کا گورنرمقررکرے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ ازبکستان اورکرغستان سے یکم ستمبرکو واپسی کے بعد گورنرس کے تقررات، مرکزی کابینہ میں توسیع و تبدیلی اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔ سابق وزیراعلی اورآندھراپردیش میں بی جے پی کے سرکردہ قائد این کرن کمارریڈی کو بی جے پی ہائی کمان نے گورنرکے عہدہ کی پیشکش کی ہے۔ آندھراپردیش سے پورندیشوری کو پارٹی کا قومی نائب صدرمقررکیا گیا جبکہ تلگودیشم قائد اشوک گجپتی راجوکوگوا کا گورنرمقررکیا گیا ہے۔ کرن کمار ریڈی آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے دوسرے قائد ہوسکتے ہیں جنھیں گورنرکے عہدہ پر فائزکیاجاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کوبی جے پی پارلیمانی بورڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande