مرزا پور: پانچ بھائیوں نے ایک ساتھ یوپی ٹی ای ٹی پاس کیا، گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم، کامیابی بنی موضوعِ گفتگو
مرزا پور، 27 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ہلیا علاقے میں ایک گھر کے پانچ بھائیوں کی محنت ایک ساتھ رنگ لے آئی، جس سے پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول بن گیا۔ دیوگھٹا پانڈے گاؤں کے بیموری مجرے میں بدھ کو اس وقت جشن شروع ہو گیا، جب یوپی ٹی
مرزا پور: پانچ بھائیوں نے ایک ساتھ یوپی ٹی ای ٹی پاس کیا، گاو¿ں میں مٹھائیاں تقسیم، کامیابی بنی موضوعِ گفتگو


مرزا پور، 27 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ہلیا علاقے میں ایک گھر کے پانچ بھائیوں کی محنت ایک ساتھ رنگ لے آئی، جس سے پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول بن گیا۔ دیوگھٹا پانڈے گاؤں کے بیموری مجرے میں بدھ کو اس وقت جشن شروع ہو گیا، جب یوپی ٹی ای ٹی 2026 کے نتائج میں ایک ہی خاندان کے پانچ بھائیوں کے کامیاب ہونے کی خبر سامنے آئی۔ پانچوں نے اعلیٰ پرائمری سطح کا امتحان پاس کیا ہے۔

دیوگھٹا پانڈے گاؤں کے بیموری مجرے میں رہنے والے رام ساگر کے تین بیٹوں مہندر کمار پانڈے، جتیندر پانڈے اور روہت کمار پانڈے نے گاؤں کے پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لال گنج کے برگڑہ سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی اور پریاگ راج کے سرکاری ڈگری کالج سے بی ایڈ کیا۔ وہیں گاؤں کے رام ساگر کے خاندانی بھائی منیش پانڈے کے بیٹوں سندیپ کمار پانڈے اور راجیش کمار پانڈے نے بھی گاؤں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مﺅئی کلا واقع پنچ شیل ڈگری کالج سے بی ایڈ کیا۔

کسی نے 120 تو کسی نے 92 نمبر حاصل کیے

150 نمبروں کے امتحان میں پانچوں بھائیوں نے ای ڈبلیو ایس زمرے سے کامیابی حاصل کی۔ نارملائزڈ اسکور میں روہت نے 120.99، جتیندر نے 113.89، مہندر نے 106.69، سندیپ نے 97.94 اور راجیش نے 92.43 نمبر حاصل کیے۔ نتائج آتے ہی اہل خانہ خوشی سے جھوم اٹھے۔ رشتہ داروں اور دیہاتیوں کی جانب سے گھر پہنچ کر کامیاب بھائیوں کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد دینے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ ایک ساتھ پانچ بھائیوں کی کامیابی گاؤں میں موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پانچوں بھائیوں نے مسابقتی امتحان کی تیاری میں جس طرح ایک دوسرے کا ساتھ دیا، وہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande