نیپال میں سیلاب کے درمیان تارکیشور کا سیاح لاپتہ، خاندان میں تشویش
ہگلی، 27 اگست (ہ س)۔ بدھ کی صبح آخری بار فون پر بیوی سے بات ہوئی۔ اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ نیپال گھومنے گئے تارکیشور کے اسنیہاشیش دت کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کا ماحول ہے۔ تارکیشور کے چاول پٹی علاقے میںا سنیہاشیش دت کا گھر ہے۔
نیپال میں سیلاب کے درمیان تارکیشور کا سیاح لاپتہ، خاندان میں تشویش


ہگلی، 27 اگست (ہ س)۔

بدھ کی صبح آخری بار فون پر بیوی سے بات ہوئی۔ اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ نیپال گھومنے گئے تارکیشور کے اسنیہاشیش دت کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کا ماحول ہے۔ تارکیشور کے چاول پٹی علاقے میںا سنیہاشیش دت کا گھر ہے۔

خاندان کے مطابق، گزشتہ 21 اگست کو اسنیہاشیش دت کولکاتا کی ’چلو جائی‘ ٹور ایجنسی کے ساتھ نیپال گھومنے گئے تھے۔ ٹور ایجنسی کے ملازم جینت سانیال بھی تارکیشور کے رہنے والے ہیں اور وہ بھی اسی ٹور میں شامل تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اگلے روز سیاح رکسول پہنچے اور وہاں سے کاٹھمنڈو گئے۔ منگل کو سبھی کاٹھمنڈو میں ہی تھے۔ بدھ کو نیپال کی سرحد پار کرکے تبت کی سرحد کی جانب جانے کا منصوبہ تھا۔ بدھ کی صبح تقریباً 7:25 بجے اسنیہاشیش نے اپنی اہلیہ سوما دت کو فون کرکے بتایا کہ وہ لوگ امیگریشن محکمہ کی جانب جا رہے ہیں۔ تقریباً آٹھ بجے وہ وہاں پہنچ گئے۔

اسی دوران علاقے میں اچانک سیلاب آ گیا۔ جس وقت سیلاب کا تیز بہاو¿ آیا، اس وقت اسنیہاشیش سمیت کئی سیاح جائے وقوع پر موجود تھے۔ اس کے بعد سے اسنیہاشیش سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔ خاندان مسلسل ان کی تلاش اور بحفاظت واپسی کی امید میں ہے۔

نیپال کے رسوا ضلع میں بدھ کی صبح کوسی ندی میں اچانک آنے والے طغیانی والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اس قدرتی آفت میں نیپال میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 160 تک پہنچنے کی اطلاع ہے، جبکہ تقریباً 750 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق، آفت کے بعد 291 غیر ملکی شہریوں سمیت کم از کم 384 سیاحوں کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ان میں 142 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ وہیں مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے تقریباً 65 سیاحوں کے نیپال میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande