عالمی دباؤ کی وجہ سے مسلسل دوسرے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر مارکیٹ، سرمایہ کاروں کو 3.69 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ عالمی دباؤ کی وجہ سے بی ایس ای کی ماہانہ ایکسپائری کے دن گھریلو شیئربازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس کی حرکت میں ہلکا
Stock-Market-Closing


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ عالمی دباؤ کی وجہ سے بی ایس ای کی ماہانہ ایکسپائری کے دن گھریلو شیئربازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس کی حرکت میں ہلکا سا اضافہ ہوا، لیکن یہ اضافہ زیادہ وقفے تک برقرار نہیں رہ سکا۔ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں انڈیکس گرتے چلے گئے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.70 فیصد اور نفٹی 0.48 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دولت میں ایک ہی دن میں تقریباً 3.69 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بی ایس ای سینسیکس آج 103.82 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,576.76 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے پہلے منٹ میں ہی یہ انڈیکس 222.03 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد اچھل کر 77,694.97 پوائنٹس تک آ گیا۔ اس کے بعد فروخت کا دباؤ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہی ۔

حالانکہ خریداروں نے کئی بار خریداری کا دباؤ بڑھا کر مارکیٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن شدید فروخت کے دباؤ کی وجہ سے ان کی کوششیں ناکام رہیں۔ حصص کی مسلسل فروخت کے نتیجے میں سینسیکس اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 761.38 پوائنٹس گر کر 539.35 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کی کمی کے ساتھ 76,933.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 69.85 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد چھلانگ لگا کر 24,277.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے انڈیکس 89.70 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد بڑھ کر 24,297.45 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد، فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے نفٹی سرخ نشان میں غوطہ لگا گیا۔

دوپہر ایک بجے کے قریب، خریداروں نے رفتار بڑھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں تھوڑی بہتری آئی۔ تاہم یہ بہتری پائیدار نہیں تھی۔ دوپہر 2 بجے کے قریب، فروخت کنندگان نے ایک بار پھر شیئروں کی چوطرفہ فروخت شروع کر دی ۔ مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے، نفٹی اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 206.60 پوائنٹس پھسل کر 116.90 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,090.85 پر بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبلز اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز کے حصص میں خرید و فروخت ہوئی۔ دوسری جانب میڈیا، میٹل اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے حصص پر مسلسل فروخت کا دباو¿ رہا۔ اسی طرح بینکنگ، آئی ٹی، آٹوموبائل، ایف ایم سی جی اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی کمی کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ براڈر بازار میں آج بھی عام دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.13 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

اسٹاک مارکیٹ کی کمزوری کے نتیجے میں آج اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 3.60 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 491.54 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) تک ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، بدھ کو ان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 495.23 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 3.69 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

آج کے دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای پر 4,526 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ان میں سے 1,824 شیئر اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,491 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا، وہیں 211 شیئرز بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ اسی طرح این ایس ای میں آج 3188 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی ۔ ان میں سے 1139شیئر منافع کما کر سبز نشا ن میں اور 2049 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 5 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے، 24 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے اور ایک شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوا۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 18 شیئر سبز نشان میں، 31 حصص سرخ نشان میں اور ایک شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، حصص بازار کے بڑے شیئروں اڈانی انٹرپرائزز 1.83 فیصد، کوٹک مہندرا 1.80 فیصد، اڈانی پورٹس 1.33 فیصد ، سیپلا 1.23 فیصد اور بھارت الیکٹرانکس 1.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب ہنڈالکو انڈسٹریز 2.75 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.23 فیصد ، مہندرا اینڈ مہندرا 2.01 فیصد ، شری رام فائنانس 1.48 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 1.27 فیصد کے نقصان کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande