ایم پی: ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینکوں کی بدلے گی صلاحیت، جبل پور میں وزیر دفاع نے کیا 472 کروڑ کے پروجیکٹ کا بھومی پوجن
ایم پی: ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینکوں کی بدلے گی صلاحیت، جبل پور میں وزیر دفاع نے کیا 472 کروڑ کے پروجیکٹ کا بھومی پوجن بھوپال، 27 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور کو دفاعی شعبے کی بڑی سوغات ملی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو وہیکل فیکٹری جبل
جبل پور میں ٹی 72 ٹینک اوورہال پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ


جبل پور میں ٹی 72 ٹینک اوورہال پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ


جبل پور میں ٹی 72 ٹینک اوورہال پروجیکٹ کا بھومی پوجن کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ


ایم پی: ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینکوں کی بدلے گی صلاحیت، جبل پور میں وزیر دفاع نے کیا 472 کروڑ کے پروجیکٹ کا بھومی پوجن

بھوپال، 27 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور کو دفاعی شعبے کی بڑی سوغات ملی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو وہیکل فیکٹری جبل پور (وی ایف جے) میں ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینک اوورہال پروجیکٹ کا بھومی پوجن کیا۔ تقریباً 472 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کے تحت جبل پور میں ہندوستانی فوج کے ٹینکوں کے اوورہال، مرمت اور تکنیکی اپ گریڈ کے لیے جدید سہولت تیار کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر دفاع سنگھ نے کہا کہ ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینک اوورہال پروجیکٹ ہماری دفاعی تیاریوں کو مضبوط کرنے اور دفاعی پیداوار میں ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ جبل پور میں واقع یہ پلانٹ فوج کی فیلڈ یونٹس کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹینک اوورہال اور دیکھ بھال کے لیے نقل و حمل کے وقت اور لاجسٹکس کی ضروریات کو کافی حد تک کم کر دے گا، جس سے آپریشنل صلاحیت اور تیاری بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مینوفیکچرنگ، معاون خدمات اور کمپونینٹ سپلائی کے شعبے میں ایم ایس ایم ایز کے لیے نئے مواقع پیدا کر کے گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس سے ایک مضبوط اور لچکدار دفاعی سپلائی چین تیار کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی صنعتی ترقی نیز روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں نے مدھیہ پردیش کے ایم ایس ایم ای اور انڈسٹری پارٹنرز سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے ’خود کفیل ہندوستان‘ کے ہدف میں تعاون دینے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش میں بڑھتے مینوفیکچرنگ اور دفاعی ایکو سسٹم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ’گلوبل انویسٹرز سمٹ 2025‘ اور ’انویسٹ ایم پی 3.0‘ جیسے اقدامات مدھیہ پردیش کو ڈیفنس اور ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر تیار کرنے کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ہماری مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر ملکی صلاحیتوں کے ساتھ ایک مضبوط، خود کفیل اور مستقبل کے لیے تیار دفاعی صنعتی بنیاد بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش دفاعی مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے میدان میں اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے جدید جنگی طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈرون اور میزائل کا دور ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹینکوں کا کردار ختم ہو گیا ہے۔ ٹینکوں کو جدید ٹیکنالوجی، بہتر سینسرز اور نئی صلاحیتوں سے لیس کر کے بدلتے میدانِ جنگ کے مطابق تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کو ہر سال بڑی تعداد میں ٹینکوں کی تجدید اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبل پور کا نیا پروجیکٹ اس ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تازہ دستیاب معلومات کے مطابق، پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں وی ایف جے میں ہر سال 12 ٹی-72 اور ٹی-90 ٹینکوں کا مکمل اوورہال اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے لیے جدید پلانٹ کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کے رکھ رکھاو، مرمت اور جانچ کے لیے ٹیسٹنگ ٹریک بھی تیار کیا جائے گا۔

ابھی ٹی-ٹینکوں کے اوورہال کی بنیادی ذمہ داری آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ (اے وی این ایل) کی ہیوی وہیکلز فیکٹری (ایچ وی ایف)، آوڑی، چنئی کے پاس ہے۔ جبل پور میں نئی سہولت قائم ہونے سے ملک میں ٹینکوں کے اوورہال کی دستیاب گنجائش بڑھے گی اور فوج کو ضرورت کے مطابق ٹینکوں کو جلد آپریشنل حالت میں لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر دفاع نے ملک میں بڑھتی دفاعی پیداوار کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں ملک کی گھریلو دفاعی پیداوار تقریباً 46 ہزار کروڑ تھی، جو اب بڑھ کر تقریباً 1.80 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دفاعی برآمدات بھی تقریباً 1,000 کروڑ سے بڑھ کر تقریباً 39 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال 29-2028 تک دفاعی برآمدات کو 50 ہزار کروڑ سے زائد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ خود کفیل ہندوستان اور میک ان انڈیا کے تحت ملک میں دفاعی آلات کی تیاری کے ساتھ ساتھ مرمت، رکھ رکھاو اور اپ گریڈیشن کی صلاحیتوں کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سمیت محکمہ دفاع کے سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande