جموں و کشمیر پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
جموں, 27 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی تین الگ الگ کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 49 مویشیوں کو بازیاب کرلیا، جبکہ اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جا رہے تین ٹرکوں کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ٹرک پنجاب
Smuggling


جموں, 27 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی تین الگ الگ کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 49 مویشیوں کو بازیاب کرلیا، جبکہ اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جا رہے تین ٹرکوں کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ٹرک پنجاب سے آ رہے تھے اور کارروائی کے دوران ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو لکھن پور میں ناکے کے دوران ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی، جس میں 17 مویشی غیر انسانی طریقے سے لدے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے مویشیوں کو بازیاب کرانے کے ساتھ ٹرک بھی ضبط کرلیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس معاملے میں پولیس اسٹیشن لکھن پور میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 223 اور متعلقہ ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسی طرح بدھ کے روز ہٹلی موڑ کے مقام پر پولیس نے ناکے سے چند میٹر پہلے ایک ٹرک کو رکتے دیکھا۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے 17 مویشی برآمد ہوئے، جنہیں بازیاب کرانے کے بعد گاڑی ضبط کرلی گئی۔

ساون چک علاقے میں بھی پولیس نے ایک ٹرک کو ناکے سے کچھ فاصلے پر روکنے کے بعد ڈرائیور کو فرار ہوتے دیکھا۔ ٹرک کی تلاشی کے دوران 15 مویشی برآمد ہوئے۔ پولیس نے مویشیوں کو بازیاب کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں مقدمہ درج کیا۔پولیس نے بتایا کہ تینوں معاملات میں مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande