
رانچی، 27 اگست (ہ س)۔
دارالحکومت رانچی سمیت آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث رانچی کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔اس کی وجہ سے برسا چوک، ہنو اور ڈورانڈا سمیت کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔
اگرچہ کچھ دیر بعد سڑکوں کو ٹریفک جام سے آزاد کرا لیا گیا، تاہم کئی محلوں میں بارش کا پانی بھر جانے سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 67.6 ملی میٹر بارش جمشیدپور میں ریکارڈ کی گئی۔ وہیں اس دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس جمشیدپور میں اور سب سے کم کم از کم درجہ حرارت رانچی کے کانکے میں 20.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے اور دوپہر کے بعد کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
جمعرات کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6 ڈگری اور کم از کم 23.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔وہیں جمشیدپور میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری اور کم از کم 25.8 ڈگری، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 31.2 اور کم از کم 27 ڈگری، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 31.1 ڈگری اور کم از کم 26.1 ڈگری، جبکہ چائی باسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.8 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ