ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کے معاملے میں اب 17 ستمبر کو سماعت ہوگی
سپنا چودھری کے پروگرام میں بھیڑ بے قابو ہونے پر پولیس کے ذریعے کیے گئے لاٹھی چارج کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے مرادآباد، 27 اگست (ہ س)۔ ہریانہ کی ڈانسر سپنا چودھری کے معاملے میں جمعرات کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دو کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سما
ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری


سپنا چودھری کے پروگرام میں بھیڑ بے قابو ہونے پر پولیس کے ذریعے کیے گئے لاٹھی چارج کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے

مرادآباد، 27 اگست (ہ س)۔

ہریانہ کی ڈانسر سپنا چودھری کے معاملے میں جمعرات کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دو کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت ٹل گئی۔ اس معاملے میں اگلی سماعت اب 17 ستمبر کو ہوگی۔ 11 جون 2019 کو سپنا چودھری ریلوے اسٹیڈیم مرادآباد آئی تھیں۔ پروگرام میں بھیڑ بے قابو ہو گئی تھی۔ پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا تھا، جس میں کئی ناظرین زخمی ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں تھانہ مجھولا علاقے کے رہائشی لیڈر رامیشور دیال تریہا نے وکیل ویبھو اگروال کے توسط سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مرادآباد کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس کی سماعت اے سی جے ایم دو کی عدالت میں چل رہی ہے۔ جمعرات کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ-دو کے رخصت پر ہونے کے سبب آج معاملے میں سماعت نہیں ہو سکی۔ مدعی کے وکیل کے مطابق معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande