نیپال کے سیلاب میں گجرات کے 18 مسافر پھنسے، 12 سے رابطہ منقطع، گجرات حکومت نے کنٹرول روم قائم کیا
احمد آباد، 27 اگست (ہ س)۔ نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کیلاش مانسرور یاترا اور سیاحت کے لیے نیپال گئے گجرات کے مجموعی طور پر 18 افراد کے پھنسے ہونے کی ابتدائی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ان میں احمد آباد کے تین، آنند ک
نیپال کے سیلاب میں گجرات کے 18 مسافر پھنسے، 12 سے رابطہ منقطع، گجرات حکومت نے کنٹرول روم قائم کیا


احمد آباد، 27 اگست (ہ س)۔

نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کیلاش مانسرور یاترا اور سیاحت کے لیے نیپال گئے گجرات کے مجموعی طور پر 18 افراد کے پھنسے ہونے کی ابتدائی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ان میں احمد آباد کے تین، آنند کے دو، سورت کے تین، ولساڈ کا ایک، راج کوٹ کا ایک، جبکہ بنیادی طور پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی شہری شامل ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر گجرات حکومت نے گاندھی نگر میں اسٹیٹ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کاٹھمنڈو میں واقع بھارتی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے پھنسے ہوئے گجراتی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کنٹرول روم میں درج تفصیلات کے مطابق 12 مسافروں سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔ ان میں احمد آباد کے 3، آنند کے 2، سورت کے 3، ولساڈ کا 1، راج کوٹ کا 1 اور بنیادی طور پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی شہری شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande