مدر ٹریسا کے 116ویں یومِ پیدائش پر سابق رکن اسمبلی وویک بنسل نے خراجِ عقیدت پیش کیا
علی گڑھ, 26 اگست (ہ س)۔ مدر ٹریسا کے 116ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سابق رکن اسمبلی وویک بنسل نے کانگریس کارکنان اور سماجی کارکنان کے ہمراہ جمال پور-انپشہر روڈ واقع مشنریز آف چیریٹی پہنچ کر مدر ٹریسا کی یادگار پر گلپوشی کی اور خراجِ عقیدت پیش کی
مدر ٹیریسا


علی گڑھ, 26 اگست (ہ س)۔

مدر ٹریسا کے 116ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سابق رکن اسمبلی وویک بنسل نے کانگریس کارکنان اور سماجی کارکنان کے ہمراہ جمال پور-انپشہر روڈ واقع مشنریز آف چیریٹی پہنچ کر مدر ٹریسا کی یادگار پر گلپوشی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وویک بنسل نے کہا کہ مدر ٹریسا نے اپنی پوری زندگی مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت، بے سہارا افراد کی فلاح اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے وقف کردی۔ ان کی زندگی ہمیں بے لوث خدمت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔

اس موقع پر موجود افراد نے معاشرے کے ضرورت مند اور کمزور طبقات کی مدد کرنے اور مدر ٹریسا کے خدمتِ خلق کے پیغام کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔ پروگرام میں مشنریز آف چیریٹی کی سسٹرز کے علاوہ مہرالدین مہرو، امجد حسین، ڈاکٹر نبی احمد، قطب خان، محمد سلیم ٹیلر، محمد سلمان، وسیم ٹھاکر، محمد دلشاد، شہزاد دیوانجی، محمد احد خان، فیاض بھائی، منصور، عظیم خان، معاذ، عبدالعباسی، انور خان اور رئیس احمد موجود رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande