وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے یو پی آئی کو دس سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے منگل کے روز یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یو پی آئی ایک دہائی قب
یوپی اآئی


نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے منگل کے روز یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یو پی آئی ایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا، جو ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے سفر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ اس کا دائرہ کار اور رسائی ایسی ہے کہ ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے یو پی آئی کے تجربے کو شیئر کریں اور بتائیں کہ اس نے ان کی زندگیوں کو کس طرح متاثر کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یو پی آئی کے 10 سال تبدیلی کی ایک دہائی کی کہانی ہے۔ ایک جرات مندانہ خیال سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگی کی کامیابی کی کہانی بننے تک، یو پی آئی نے ہر ہندوستانی کے لیے لین دین کو تیز، آسان، محفوظ اور قابل رسائی بنا دیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کی بااختیار بنانے، شمولیت اور زندگی گزارنے میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت ہے۔

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ یو پی آئی وزیر اعظم مودی کے وژن کا نتیجہ ہے، جس میں ڈیجیٹل انڈیا کو ہر شہری تک پہنچانے کا عزم تھا۔ آج یو پی آئی نے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان، تیز اور قابل رسائی بنا دیا ہے اور دنیا کو ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت کا احساس دلایا ہے۔

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں یو پی آئی 'ڈیجیٹل انڈیا' انقلاب کی علامت بن گیا ہے جس نے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان، تیز اور بلا رکاوٹ بنا دیا ہے۔

یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس ہندوستان کا ایک فوری ادائیگی کا نظام ہے۔ اسے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے 11 اپریل 2016 کو 21 ممبر بینکوں کے ساتھ پائلٹ بنیاد پر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد اسے 25 اگست 2016 کو عام لوگوں کے لیے باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande