
جموں، 25 اگست (ہ س)۔
جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے چار سال سے زائد عرصے سے کرایہ ادا نہ کرنے پر اندرہ چوک سبزی منڈی میں 46 دکانوں کو سیل کردیا۔ جے ایم سی حکام کے مطابق دکانداروں کو بقایا کرایہ ادا کرنے کے لیے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم ادائیگی نہ ہونے پر سیلنگ کی کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر (نارتھ)، جے ایم سی سنجے بڈیال نے بتایا کہ اندرہ چوک میں کھلی جگہوں کے 46 الاٹی طویل عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے، جس کے باعث میونسپل کمشنر کی ہدایت پر دکانوں کو سیل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے بعد متاثرہ دکانداروں کے ایک وفد نے جے ایم سی حکام سے ملاقات کی اور بقایا کرایہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ رقم پیشگی جمع کرانے کی تحریری یقین دہانی کرائی۔بڈیال کے مطابق دکانداروں کی درخواست پر غور کرنے کے بعد جے ایم سی نے بقایا کرایہ کی ادائیگی اور طے شدہ شرائط پر عمل درآمد سے مشروط دکانوں کی سیلنگ ہٹا دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر