
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔دی کیرل اسٹوری، کمانڈو، فورس جیسی فلمیں بنانے والی پروڈکشن کمپنی سن شائن پکچرز کے شیئرز نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج شیئربازار میں مضبوط آغاز کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 360 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہ بی ایس ای پر 9.44 فیصد پریمیم کے ساتھ 394 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر9.97 فیصد پریمیم کے ساتھ 395.90 روپے کی سطح پر درج ہوا۔
لسٹنگ کے بعد منافع وصولی شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں گراوٹ آئی ۔ مسلسل ہورہی فروخت کی وجہ سے حصص گرکر368.10 روپے کی سطح پر آ گئے۔ تاہم، بعد میں خریداروں نے اسے کچھ سہارا دیا جس کے بعدحصص دوپہر 12.30 بجے تک تجارت کے بعد373.20 روپے کی سطح پر تجارت کر رہے تھے۔ اب تک کاروبار میں، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص13.20روپے یعنی3.67 فیصد منافع حاصل کرلیا تھا۔
کمپنی کا 282.14 کروڑ روپے کا آئی پی او 18 اور 20 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 105.81 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 123.52 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 197.04 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 56.60 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے کل 73,37,191 حصص جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں سے تقریبا 173 کروڑ روپے کے 48,00,034 نئے حصص جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تقریبا 109 کروڑ روپے کے 30,37,157حصص برائے فروخت ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کمپنی کے قرض کو کم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
سن شائن پکچرز کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی صحت میں اتار چڑھاو¿ رہا ہے۔ مالی سال2023تا2024 میں کمپنی کا خالص منافع 53.35 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024تا2025 میں کم ہو کر 34.46 کروڑ روپے رہ گیا۔ اسی دوران، پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا خالص منافع معمولی طور پر بڑھ کر 40.02 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ اس نے مالی سال 2023تا2024میں 139.46 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں کم ہو کر 105.80 کروڑ روپے رہ گئی۔ اسی دوران پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کو 76.27 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔
اس دوران کمپنی کا قرض کا بوجھ بھی مسلسل کم ہوا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 16.67 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2024تا2025میں کم ہو کر 11.16 کروڑ روپے رہ گیا۔ اسی دوران گزشتہ مالی سال2025تا2026 کی بات کی جائے تو اس مالی سال کے دوران کمپنی پر قرض کا بوجھ مزید کم ہو کر 9.09 کروڑ روپے رہ گیا۔
اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی کے رزرو اور سرپلس 70.47 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 78.72 کروڑ روپے ہو گئے۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس 118.79 کروڑ روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 70.60 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 105.07 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کی مجموعی مالیت 145.13 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن ) 2023تا2024 میں 1 73.97 کروڑ روپے تھی، جو 2024تا2025میںکم ہو کر 50.76 کروڑ روپے رہ گئی۔ اسی دوران، گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے معمولی طور پر بڑھ کر 58.55 کروڑ روپے ہو گیاتھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی