
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دنیا کے بیشتر شیئر بازاروں سے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ وہیں ، ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن میں ملا-جلا کاروبار ہوتا رہاجبکہ ایشیائی بازاروں میں بھی آج دباؤ کے درمیان کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔
ٹیک شیئروں میں فروخت کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں دباؤ رہا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.28 فیصد کی کمزروی کے ساتھ 7,652.86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 200.26 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سیشن 25,980.19 پوائنٹس کی سطح پر ختمکیا۔ ڈاؤ جونز فیوچرز آج 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 53,430.70 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد یورپی بازار ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 10,854.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا اختتام 0.37 فیصدکی کمی کے ساتھ 8,453.01 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.11 فیصد گر کر 26,106.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار آج مسلسل دباؤ میں ہیں۔ نو ایشیائی بازاروں کے انڈیکس میں سے سات سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ نکئی انڈیکس 252.91 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 65,781 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.37 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,701.64 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
دوسری طرف،گفٹ نفٹی 0.11 فیصد گر کر 24,183.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.21 فیصد گر کر 25,464 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج بڑی گراوٹ نظر آرہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 372.08 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد گر کر 44,390.24 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.64 فیصد گر کر 6,653.93 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد گر کر 6,501.67 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,876.38 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.09 فیصد گر کر 1,599.64 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد