صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوا، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک بھر میں زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 820 سے لے کر900 رو
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک بھر میں زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 820 سے لے کر900 روپے فی 10 گرام کے درمیان اضافہ ہوا۔ قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,63,980 روپے سے لے کر 1,64,130 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا آج 1,50,310 روپے سے لے کر 1,50,460 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے دہلی کے صرافہ بازار میں یہ چمکدار دھات 2,59,900 فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج1,64,130 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,460 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,63,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,310 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,64,030 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,360 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,63,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,310 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,63,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,310 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,64,030 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,50,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,64,130 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,460 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,64,030 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,50,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,64,130 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,460 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی تجارت کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان قائم ہے۔ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 163,980 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 150,310 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande