متحدہ عرب امارات سمیت چھ ملکوں کے نئے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں چھ ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنر کے اسناد قبول کیے۔ ان میں جنوبی سوڈان، متحدہ عرب امارات، نائجیریا، مالڈووا، جرمنی اور سویڈن کے سفیر شامل ہیں۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق، راش
متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک کے سفیروں نے صدر مرمو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں چھ ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنر کے اسناد قبول کیے۔ ان میں جنوبی سوڈان، متحدہ عرب امارات، نائجیریا، مالڈووا، جرمنی اور سویڈن کے سفیر شامل ہیں۔

راشٹرپتی بھون کے مطابق، راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں جنوبی سوڈان کی سفیر سیتونا عبداللہ عثمان، متحدہ عرب امارات کے سفیر عبداللہ سیف علی سالم النعیمی، نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد سعیدو داہیرو اور مالدووا کی سفیر اِنگا ایونیسئی نے صدرجمہوریہ کو اپنے اپنے اسناد پیش کیے۔

اس کے علاوہ جرمنی کے سفیر ڈاکٹر جاسپر وِک اور سویڈن کی سفیر پیٹرا مینندر نے بھی صدرجمہوریہ کو اپنے اسناد پیش کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande