
لندن، 20 اگست (ہ س)۔ دنیا کی مقبول ترین فٹ بال لیگوں میں سے ایک پریمیئر لیگ 27-2026 کے سیزن کے لیے تیار ہے۔ دفاعی چیمپئن آرسنل اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لئے میدان میں اترے گا، جبکہ کوونٹری سٹی، ہل سٹی اور ایپسوچ ٹاؤن کی چوٹی کی سطح پر واپسی ہوگی۔ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی، بڑے کلب اور تجربہ کار مینیجرز ایک بار پھر خطاب، یورپی ٹورنامنٹ میں جگہ اور ریلیگیشن سے بچنے کی جنگ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
آرسنل کو اپنے ٹائٹل کے دفاع کا چیلنج درپیش ہے
سنسنی خیز 26-2025 سیزن جیت کر آرسنل 04-2003 کے بعد پہلی بار پریمیئر لیگ چیمپئن بنا۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے تین سیزن میں تین مختلف کلب چیمپئن بنے۔ 24-2023 میں مانچسٹر سٹی اور 25-2024 میں لیورپول نے خطاب جیتا ۔ اس سیزن میں ریارڈ کی برابری کرتے ہوئے نو پریمیئر لیگ کلب یورپی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے، جن میں پانچ یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں حصہ لیں گے۔ یو ای ایف اے اہلیت کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے سرفہرست مقام پر ہونے کی وجہ سے پریمیئر لیگ کو مسلسل دوسرے سیزن میں چیمپئنز لیگ کا اضافی مقام حاصل ہوا ہے۔
معمولی فرق سے طے ہوئے کئی مقابلے
2025-26 کے سیزن کی سب سے بڑی خصوصیت مقابلوں کا آخری لمحات تک سنسنی خیز ہونا رہا۔ 90ویں منٹ یا اس کے بعد میں کل 115 گول کیے گئے، جو تمام گولوں کا 11 فیصد ہے۔ 142 میچوں کا فیصلہ صرف ایک گول کے فرق سے ہوا جو کہ تمام میچوں کا 37.3 فیصد ہے۔پرموشن کے بعد سنڈرلینڈ اے ایف سی ساتویں نمبر پر رہا اور 19-2018 میں والوز کے بعد ساتویں نمبر پر آنے والی بہترین نئی ٹیم بنی۔ اس کارکردگی نے سندر لینڈ کو نئے سیزن کے لیے یو اے ایف اے یوروپا لیگ میں رسائی حاصل کی ۔
بورن ماوتھ چھٹے نمبر پر رہتے ہوئے کلب کی تاریخ میں پہلی بار یورپی مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا اور یوروپا لیگ میں جگہ حاصل کی۔دوسری جانب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ 39 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود ریلیگیٹ ہوگئی۔ یہ 2010/11 کے بعد پہلی بار ہے جب کلب کو کسی ریلیگیٹ لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔ 39 پوائنٹس کسی ریلیگیٹ ٹیم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں؛اس سے قبل، برمنگھم سٹی اور بلیک پول 2010/11 میں 39 پوائنٹس کے ساتھ ریلیگیٹ ہوئے تھے۔
کوونٹری سٹی، ہل سٹی اور ایپسوچ ٹاون کی واپسی
نئے سیزن میںکوونٹری سٹی، ہل سٹی اور ایپسوچ ٹاون پریمیئر لیگ میں واپسی کریں گی۔کوونٹری نے چیمپئن شپ جیت کر 25 سال بعد ٹاپ سطح میں واپسی کی ہے ۔اس کے ساتھ فرینک لیمپارڈ بھی پریمیئر لیگ ڈگ آوٹ میں واپس آئے ہیں۔ چیلسی کے سابق مڈفیلڈر اور پریمیر لیگ ہال آف فیمر لیمپارڈ بطور کھلاڑی تین بار پریمیئر لیگ چیمپیئن رہے۔
ایپسوچ ٹاون صرف ایک سیزن گزارنے کے بعد چیمپئن شپ میں واپس آئی ۔ ٹیم کی قیادت گیری اونیل کریں گے، جنہیں بورن ماوتھ اور وولوز کے ساتھ پریمیئر لیگ کا تجربہ ہے۔ ہل سٹی کی بھی ایک دہائی کے بعد پریمیئر لیگ میں واپسی ہوئی۔ اس نے آخری منٹ کے گول سے پلے آف فائنل میں مڈلزبرو کو شکست دے کر ترقی حاصل کی۔
دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا پلیٹ فارم
پریمیئر لیگ کی عالمی مقبولیت اس کے کھلاڑیوں کے تنوع سے بھی عیاں ہے۔ پچھلے سیزن میں، 20 کلبوں میں 67 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے، جب کہ لیگ کی تاریخ میں اب تک 128 قومیتوں کے کھلاڑیکھیل چکے ہیں۔ دنیا کے ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں سے 46 فیصد پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہیں، ان میں انگلش کھلاڑی 14 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ایرلنگ ہالینڈ نے صرف 111 میچوں میں پریمیئر لیگ کے 100 گول مکمل کر کے ایلن شیئرر کا 124 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان برونو فرنینڈس نے ایک سیزن میں 21 اسسٹ کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوں نے تھیری ہنری اور کیون ڈی برون کے 20 اسسٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پریمیئر لیگ ہندوستان میں 9.04 ارب منٹ تک دیکھی گئی
پریمیئر لیگ بھارت میں بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ جیو اسٹار اور نیلسن کی بی اے آر سی ڈیٹا پر مبنی مشترکہ مطالعہ کے مطابق، 26-2025 کے سیزن میں ہندوستان میں جیو اسٹار نیٹ ورک پر پریمیر لیگ کا دیکھنے کا وقت 9.04 ارب منٹ سے سے زیادہ رہا۔ لیگ کے ہندوستان میں 14.45 کروڑفالوورز ہیں اور پچھلے پانچ برسوں میں اس کی لینیئر ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل رسائی میں 2.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ راجستھان، بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش کی پانچ سال پہلے حصہ داری 12 فیصد تھی جو اب بڑھ کر اب تقریباً 25 فیصد ہو گئی ہے۔ ان خطوں میں اضافہ 200 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔
دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے غیر میٹرو شہروں میں موبائل اور ویب ویوز کا 55 فیصد اورکنیکٹڈ ٹی وی دیکھنے کی 63 فیصد حصہ داری ہے۔ ہندوستان میں پریمیئر لیگ کا لینیئر ٹی وی دیکھنے کا وقت یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سے تقریباً تین گنا بتایا جاتا ہے۔
لیمپارڈ اور آرٹیٹا کی نظر بڑے چیلنج پر
فرینک لیمپارڈ نے کہا کہ کوونٹری کا ہدف پریمیئر لیگ میں برقرار رہنا ہے اور اس کے لیے انہیں میدان میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے ٹیم کی فارم میں واپسی کو کلب کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ آرسنل کے کوچ میکل آرٹیٹا نے مسلسل دوسری پریمیئر لیگ کا خطاب جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اس کے لیے جذبہ، خواہش، صلاحیت اور یقین ہے اور اب کلب کو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے مزید بڑے خطاب جیتنا ہوں گے۔
پہلے راونڈ میں آرسنل کا مقابلہ کوونٹری سے ہوگا
ہفتہ کے روز 22اگست: آرسنل بمقابلہ کوونٹری سٹی — دوپہر 12:30 بجے؛ ہل سٹی بمقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ — شام 5:00 بجے؛ ایورٹن بمقابلہ کرسٹل پیلس اور ایپسوچ ٹاو¿ن بمقابلہ سندر لینڈ — شام 7:30 بجے؛ ناٹنگھم فاریسٹ بمقابلہ لیڈز یونائیٹڈ - شام 7:30 بجے؛ برینٹ فورڈ بمقابلہ ٹوٹنہم ہاٹ پور - رات 10:00 بجے
اتوار، 23 اگست: برائٹن اینڈ ہوو البیئن بمقابلہ ایسٹن ولا اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ اے ایف سی بورن ماوتھ — شام 6:30 بجے؛ نیو کیسل یونائیٹڈ بمقابلہ لیورپول - رات 9 بجے۔
منگل، 25 اگست: فلہم بمقابلہ چیلسی - دوپہر 12:30 بجے۔
تمام اوقات ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد