سنکویفیلڈ کپ: آرماگیڈن میں ہارنے کے بعد پرگیانانند دوسرے نمبر پر رہے
سینٹ لوئس، 20 اگست ( ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندبدھ کو سنکویفیلڈ کپ میں رنر اپ کے طور پر اپنی مہم ختم کی ۔ خطاب کے لیے آرماگیڈن مقابلے میں انہیں امریکہ کے ویسلی سو کے ہاتھوں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ پرگیانانندنے اپنے آخری کلاسیکل میچ می
Sports-Chess-Praggnanandhaa-Sinquefield-Cup


سینٹ لوئس، 20 اگست ( ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندبدھ کو سنکویفیلڈ کپ میں رنر اپ کے طور پر اپنی مہم ختم کی ۔ خطاب کے لیے آرماگیڈن مقابلے میں انہیں امریکہ کے ویسلی سو کے ہاتھوں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔

پرگیانانندنے اپنے آخری کلاسیکل میچ میں ہالینڈ کے انیش گری کے خلاف ڈرا کھیلا۔ اس کے بعد انہیںسرفہرست مقام پر قائم ویسلی سو کے خلاف ٹائی بریکر کھیلنا پڑا۔ سو نے کالے مہروں کے ساتھ ڈرا حاصل کر کے خطاب اپنے نام کر لیا۔ قواعد کے مطابق ،ٹائی ہونے کی صورت میں پہلے دو ریپڈ بازی کھیلی جاتی ہے۔ اگر اس کے بعد فیصلہ نہیں ہوتا ہے تو آرماگیڈن مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں سفید مہرے والے کھلاڑی کو پانچ منٹ اور کالے مہرے والے کھلاڑی کو چار منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

پرگیاناننداور سو کے درمیان دونوں ریپڈبازیاںڈرا پر ختم ہوئیں، اسکور 1-1 ہو گیا۔ اس کے بعد ہوئے آرماگیڈن مقابلے میں، سو نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت درج کی اور خطاب اپنے نام کر لیا ۔ تاہم، دوسرے نمبر پر آنے سے 21 سالہ پرگیانانندکو ایک اہم فائدہ ملا۔ انہوں نے گرینڈ چیس ٹور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو 22 اگست کو منعقد ہوں گے۔

گرینڈ چیس ٹور فائنل میں پرگیانانندکے علاوہ ویسلی سو، فابیانو کرووانااور ونسنٹ کیمر حصہ لیں گے ۔ یہ چار کھلاڑی گرینڈ چیس ٹور اسٹینڈنگ میں سرفہرست چار مقامات پر رہے۔ سنکویفیلڈ کپ میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آنے والے زاووکھیرسندروف صرف آدھے پوائنٹ سے کوالیفائی کرنے سے محروم رہ گئے۔

دریں اثنا، کیرنز کپ میںچین کی تان جھونگیئی نے فائنل راؤنڈ میں آئی ایم استاوروولا تسولا کڈوو کے خلاف ہار کے باوجود خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستان کی دیویا دیشمکھ پانچویں نمبر پر رہیں جبکہ آر ویشالی دسویں نمبر پر رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande