پپو یادو کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ، نامعلوم شخص پر چپل پھینکنے کا الزام، حامیوں نے کی پٹائی
نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔ آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر ہفتہ کو منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا، جب ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ان پر چپل پھینک دی۔ واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود ح
پپو یادو کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ، نامعلوم شخص پر چپل پھینکنے کا الزام، حامیوں نے کی پٹائی


نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔

آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر ہفتہ کو منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا، جب ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ان پر چپل پھینک دی۔ واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود حامیوں نے مبینہ شخص کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ بعد ازاں موقع پر موجود پولیس اہلکار نے مداخلت کرتے ہوئے اسے ہجوم سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص پپو یادو سے کہتا ہے کہ بھگوا لباس پہن کر انہوں نے بھگوان رام کی مورتی ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرتاپ کے قدموں میں رکھ دی، جو درست نہیں ہے۔ اس کے بعد اس شخص نے مبینہ طور پر اپنی چپل پپو یادو کی طرف پھینک دی۔

ویڈیو میں اس کے بعد وہاں موجود کارکنان اس شخص کو گھونسوں اور تھپڑوں سے مارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جس دوران اس کی قمیص بھی پھٹ جاتی ہے۔ ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار بیچ بچاو¿ کرتے ہوئے اسے ہجوم سے محفوظ نکالنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے، تاہم اس سے قبل ہی پپو یادو کے حامی اس کی خوب پٹائی کر چکے تھے۔

ویڈیو میں پپو یادو بھی افراتفری کے دوران ایک دوسرے شخص کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ چپل پھینکنے والے شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری کے معاملے پر پارلیمنٹ کے احاطے میں پپو یادو کے احتجاج کو لے کر پہلے ہی تنازع جاری ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اس معاملے پر علامتی احتجاج کیا تھا۔ پپو یادو پجاری کے لباس میں چندہ دان لے کر پہنچے تھے، جبکہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے علامتی طور پر اس میں چندہ ڈالا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے علامتی انداز میں چوری پکڑے جانے کا ڈرامائی مظاہرہ کرتے ہوئے پپو یادو کی علامتی پٹائی بھی کی تھی۔

اس احتجاج کے بعد اتر پردیش کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ وارانسی میں پاتال پوری مٹھ کے پیٹھادھیشور جگدگرو بالک داس کی شکایت پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد اور آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ادھر لکھنو¿ میں سناتن رکشا سنگٹھن نے پپو یادو کی علامتی شو یاترا نکالی اور ان کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ متھرا میں سادھو سنتوں نے راہل گاندھی اور پپو یادو کی پارلیمانی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande