اروناچل کی وادی دیبانگ میں لاپتہ پانچ فوجی اہلکار ابھی تک لاپتہ، تلاش جاری
ایٹا نگر، 16 اگست (ہ س)۔ اروناچل پردیش کی وادی دیبانگ ضلع میں شدید بارش کے دوران لاپتہ ہوئے فوج کے پانچ اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ اس واقعہ میں فوج کے پانچ اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ دو بچ گئے تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پنکج
اروناچل کی وادی دیبانگ میں لاپتہ پانچ فوجی اہلکار ابھی تک لاپتہ، تلاش جاری


ایٹا نگر، 16 اگست (ہ س)۔ اروناچل پردیش کی وادی دیبانگ ضلع میں شدید بارش کے دوران لاپتہ ہوئے فوج کے پانچ اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ اس واقعہ میں فوج کے پانچ اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ دو بچ گئے تھے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس پنکج کمار نے کہا کہ تلاشی اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن ابھی تک پانچ لاپتہ جوانوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا جب وادی دیبانگ ضلع میں اچانک آنے والے سیلاب میں فوج کی دو پناہ گاہیں بہہ گئیں۔ یہ حادثہ میپی سرکل سے تقریبا 25 کلومیٹر دور پاسو پانی میں اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے پیش آیا۔ اس کی وجہ سے آس پاس کا علاقہ سیلاب کی زد میں آگیاتھا، جس سے فوج کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پسوپانی آرمی کیمپ میں 5 ویں گرینیڈیئرز کی دو پناہ گاہیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ پناہ گاہ میں سات فوجی اہلکار مقیم تھے، جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ پانچ اب بھی لاپتہ ہیں۔ لاپتہ جوانوں کی شناخت حویلدار اوپیندر، کندن، ونود، آدتیہ اور سامندا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اس وقت تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے 5 ویں گرینیڈیئرز کی دو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس آپریشن میں انڈو تبتی بارڈر پولیس کی 58 ویں بٹالین، جنرل ریزرو انجینئر فورس کے 62 آر سی سی، اروناچل پردیش پولیس اور مقامی رضاکاروں کی مدد حاصل ہے۔ مشکل علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوجی کیمپ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس دوران، اپر سبنسیری ضلع کے ناچو میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو بحفاظت بچا کر ایٹا نگر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کی شناخت تاڈو باکی، تاجی رائے اور بابل علی، مارکوس باسومتری کے طور پر ہوئی ہے۔بچائے گئے شخص کی شناخت سونار باسومتری کے طور پر ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande