گجرات کے راجکوٹ میں ڈوبنے سے 4 افراد کی موت، مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل
راجکوٹ، 16 اگست (ہ س)۔ گجرات کے راجکوٹ میں تالاب میں ڈوبنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے اور ایک 18 سالہ نوجوان شامل ہے۔ متوفی سوہن کی آج اتوار کو 10ویں سالگرہ تھی۔ رونکی گاو¿ں کے رہائشی ساجد بھائی سورا
گجرات کے راجکوٹ میں ڈوبنے سے 4 افراد کی موت، مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل


راجکوٹ، 16 اگست (ہ س)۔

گجرات کے راجکوٹ میں تالاب میں ڈوبنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے اور ایک 18 سالہ نوجوان شامل ہے۔ متوفی سوہن کی آج اتوار کو 10ویں سالگرہ تھی۔

رونکی گاو¿ں کے رہائشی ساجد بھائی سورا کا خاندان بیٹے سوہن کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر خاندان کے ساتھ کوواڈوا روڈ تھانہ علاقے میں بیڈی گاو¿ں کی حدود میں واقع وی ڈی پیر درگاہ پر حاضری اور کھانے کے لیے گیا تھا۔ اسی دوران 5 سالہ سیفو قریب واقع تالاب کے گہرے پانی میں ڈوبنے لگا۔ چھوٹے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر بچے اسے بچانے کے لیے پانی میں اتر گئے۔ اسی دوران 18 سالہ ساحل سورا بھی انہیں بچانے کے لیے تالاب میں کود گیا۔ لیکن پانی کی گہرائی اور تیز بہاو¿ کے باعث چاروں پانی میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ فوری طور پر تالاب میں اترے اور چاروں کو باہر نکالا۔ پولیس کی مدد سے انہیں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال میں اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ اس حادثے سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

متوفین کی شناخت سوہن سورا (10)، سیفو سورا (5)، ساحل سورا (18) اور علیفہ سورا (10) کے طور پر ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ سوہن کی آج ہی سالگرہ تھی، لیکن سالگرہ کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

اے سی پی بھاویش جادھو نے بتایا کہ بیڈی گاو¿ں کی حدود میں واقع وی ڈی پیر درگاہ پر خاندان سوہن کی سالگرہ کے موقع پر گیا تھا۔ اس کے بعد بچے قریب واقع تالاب میں نہانے کے لیے اترے تھے۔ بچوں کو ڈوبتا دیکھ کر نوجوان انہیں بچانے کے لیے پانی میں گیا، لیکن وہ بھی ان کے ساتھ ڈوب گیا۔ کوواڈوا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande