وزیر اعظم مودی سدیو اٹل پہنچے، سابق وزیر اعظم واجپئی کوخراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے سمادھی استھل ’سدیو اٹل‘ پہنچے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم واجپئی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس ہینڈل پر تحریری خاکہ شیئر کرتے ہوئے
وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پوسٹ پر شیئر کی گئی تصویر


بی جے پی کی ایکس پوسٹ پر شیئر کی گئی تصویر


نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے سمادھی استھل ’سدیو اٹل‘ پہنچے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم واجپئی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس ہینڈل پر تحریری خاکہ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آج صبح ’سدیو اٹل‘ جا کر اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان کی ترقی میں ان کا کردار بے مثال ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے اس سے قبل کی پوسٹ میں کہا، ’’وہ ایک غیر معمولی سیاست داں تھے۔ ان کی دور اندیشی لاجواب تھی اور انہوں نے اپنی زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ واجپئی کے الفاظ اور کوششوں نے نسلوں کو متاثر کیا اور ان کی قیادت نے ملک کو مضبوط کیا۔

واجپئی 25 دسمبر 1924 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 16 اگست 2018 کو نئی دہلی میں آخری سانس لی۔ وہ وزیر اعظم بننے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پہلے رہنما ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کر رہا ہوں۔ وہ ایک غیر معمولی سیاست داں تھے جن کی بصیرت شاندار تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی ہماری قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’بہتر حکمرانی (گڈ گورننس) اور عوامی فلاح و بہبود پر ان کا زور ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی اپنے عظیم رہنما اور سابق صدر اٹل بہاری واجپئی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’ہندوستانی سیاست کے مردِ آہن، بے شمار بی جے پی کارکنوں کے رہنما اور ہمارے سرچشمۂ بصیرت سابق وزیر اعظم بھارت رتن محترم اٹل بہاری واجپئی جی کی برسی پر عاجزانہ خراجِ عقیدت۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’واجپئی جی نے تاحیات ’قوم اول، ہمیشہ اول‘ کے جذبے کے ساتھ کام کیا۔ ان کے لیے سیاست کا بنیادی مقصد قومی مفاد اور عوامی خدمت تھا۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے دفاعی صلاحیت، معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں نئی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے ملک کو مضبوط اور خود اعتماد بنانے اور ترقی کو نئی سمت دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت، ان کے نظریات اور خدمتِ خلق کا ان کا عزم ہمیشہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے ایکس پر لکھا، ’’سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے بانی بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ اٹل جی ایک ایسے محبِ وطن سیاست داں تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ ملک کی خدمت میں وقف کر دیا۔ ایک طرف انہوں نے ایٹمی تجربے اور کارگل جنگ کے ذریعے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت سے روشناس کرایا، تو دوسری طرف ان کی اقدار پر مبنی سیاست نے پہلی بار انتیودیہ اور گڈ گورننس کے تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ اٹل جی کی عظیم الشان شخصیت اور قیادت بی جے پی کے ہر کارکن کو تعمیرِ وطن کے لیے ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande