نیپال کے جاجرکوٹ میں مٹی کے تودے گرنے سے تین افراد ہلاک، چار اب بھی لاپتہ
کاٹھمنڈو، 16 اگست (ہ س)۔ نیپال کے بیشتر حصوں میں مسلسل ہو رہی بارش کے باعث جاجرکوٹ ضلع کے بھیری میونسپلٹی کے رسارڑ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔ آرمڈ پولیس کے ترجمان ڈی ایس پی شیل
جاجرکوٹ میں امدادی و بچاو مہم ابھی بھی جاری ہے۔


کاٹھمنڈو، 16 اگست (ہ س)۔ نیپال کے بیشتر حصوں میں مسلسل ہو رہی بارش کے باعث جاجرکوٹ ضلع کے بھیری میونسپلٹی کے رسارڑ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔ آرمڈ پولیس کے ترجمان ڈی ایس پی شیلندر تھاپا نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، لاپتہ افراد میں رسارڑ کی 54 سالہ اما سنگھ کھتری اور 83 سالہ رتی کھتری کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ زخمی 52 سالہ کیدار کارکی علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ بھیری میونسپلٹی چساپانی کے رہائشی 70 سالہ بھیم بہادر کارکی اور گیری گاوں کے رہائشی 14 سالہ ہریش بی کے اب بھی لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اتوار کی صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں اسی علاقے کے 62 سالہ رام بہادر شاہی، 45 سالہ سدھی بہادر کامی، 58 سالہ کملا کارکی، 23 سالہ انیتا کارکی، 10 سالہ یونس شاہی، 45 سالہ سنتلی چدرا اور 61 سالہ بھدرکلا کارکی زخمی ہو گئے۔

رام بہادر شاہی اور بھدرکلا کارکی کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں نیپال گنج اور سرکھیت بھیجا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے نیپالی فوج، آرمڈ پولیس فورس نیپال گلم جاجرکوٹ اور نیپال پولیس کی مشترکہ ٹیم کو آج صبح سے تعینات کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت آرمڈ پولیس انسپکٹر کمل کارکی کر رہے ہیں۔

جائے حادثہ پر آرمڈ پولیس فورس نیپال گلم جاجرکوٹ، نیپالی فوج اور نیپال پولیس کے کل 155 جوانوں کی مشترکہ ٹیم تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق، مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ وارڈ کے 200 افراد کو تریبھوون آدھار بھوت ودیالیہ کی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande