انڈین آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ آج سے پانچ روزہ دورۂ نیپال پر
کاٹھمنڈو، 16 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کا نیپال کا پانچ روزہ دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔وہ نئی دہلی سے فوج کے خصوصی طیارے کے ذریعے شام تقریباً چار بجے دارالحکومت کاٹھمنڈو پہنچیں گے۔ وزیر اعظم بالیندر شاہ کے اقتدار سنبھالنے ک
انڈین آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ


کاٹھمنڈو، 16 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کا نیپال کا پانچ روزہ دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔وہ نئی دہلی سے فوج کے خصوصی طیارے کے ذریعے شام تقریباً چار بجے دارالحکومت کاٹھمنڈو پہنچیں گے۔

وزیر اعظم بالیندر شاہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد نیپال کے اعلیٰ سطحی دورے پر آنے والے جنرل سیٹھ ہندوستان کے اب تک کے سب سے سینئر فوجی افسر ہیں۔ ان کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ وزیر اعظم بالیندر شاہ اور نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف اشوک راج سگدیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہ کے پاس وزارت دفاع کا اضافی چارج بھی ہے۔

30 جون 2026 کو بھارتی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سیٹھ کو صدر رام چندر پوڈیل پیر کے روز شیتل نواس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں نیپالی فوج کے اعزازی مہارتھی (آرمی چیف) کے خطاب سے نوازیں گے۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایک دوسرے کے آرمی چیفس کو یہ اعزازی خطاب عطا کرنے کی روایت تقریباً سات دہائیوں پرانی ہے۔

نیپالی فوج کے ہیڈ کوارٹر جنگی اڈا کے مطابق، یہ روایت سال 1950 سے اب تک چلی آ رہی ہے۔ نیپال کے آرمی چیف اشوک راج سگدیل کو بھی ہندوستانی فوج کے اعزازی مہار تھی کا خطاب مل چکا ہے۔ سال 2024 میں نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سگدیل کو یہ اعزاز عطا کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande