
نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لال قلعہ سے ’دماغی نکسلیوں‘ سے ہوشیار رہنے کی اپیل پر آج طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ’دماغی نکسل‘ ہیں۔
واضح رہے کہ کل وزیر اعظم نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے یہ دماغی نکسلی اب موقع کی تلاش میں ہیں اور انارکی کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر معاشرے کو غلط راہ پر دھکیلنے کے لیے طرح طرح کے داو پیچ آزما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قاتل نکسلیوں کے خاتمے میں کامیابی ملی ہے، اب دماغی نکسلیوں کی شناخت کر کے انہیں علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چدمبرم نے آج اسی اپیل پر طنز کرتے ہوئے ایکس پر یہ تبصرہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن