
لاتیہار، 15 اگست (ہ س)۔
ضلع کے چندوا تھانہ علاقے میں ہفتے کی شام ایک خوفناکسڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ چندوا تھانہ علاقے میں چندوا-چاپی-لوہردگا روڈ پر ڈھیڑ ٹنگوا گھاٹی کے قریب پیش آیا۔ یہاں ایک کنٹینر نے پہلے موٹر سائیکل سوار کو اپنی زد میں لیا اور اس کے بعد بے قابو ہو کر ایک آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ آٹو مکمل طور پر کنٹینر کے نیچے دب گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔
جبکہ آٹو میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاو کا کام شروع کیا۔ ادھر حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جھارکھنڈ کے وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور اور جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بیدناتھ رام بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
اطلاعات کے مطابق لاتےہار صدر تھانہ علاقے کے ساسنگ گاؤں کے لوگ آٹو رکشا میں سوار ہو کر لوہردگا کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران ڈھیڑ ٹنگوا گھاٹی کے قریب سامنے سے آنے والے کنٹینر نے پہلے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور پھر بے قابو ہو کر آٹو رکشا کو براہ راست ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو بری طرح تباہ ہو کر کنٹینر کے نیچے دب گیا۔ آٹو میں سوار تقریباً چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔ لاتےہار کے ایس ڈی پی او سندیپ کمار گپتا نے بتایا کہ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ