سانبہ ریلوے اسٹیشن پر 15 اگست سے رکیں گی چھ ٹرینیں
جموں, 14 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کے موقع پر سانبہ ضلع کے لوگوں کو بڑی راحت ملنے جا رہی ہے۔ سانبہ ریلوے اسٹیشن پر 15 اگست سے چھ ٹرینوں کا ٹھہراؤ دوبارہ شروع ہوگا۔ ریلوے وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کویڈ-19 وباء کے دوران سانب
Railway jammu


جموں, 14 اگست (ہ س)۔

یوم آزادی کے موقع پر سانبہ ضلع کے لوگوں کو بڑی راحت ملنے جا رہی ہے۔ سانبہ ریلوے اسٹیشن پر 15 اگست سے چھ ٹرینوں کا ٹھہراؤ دوبارہ شروع ہوگا۔ ریلوے وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کویڈ-19 وباء کے دوران سانبہ ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینوں کے ٹھہراؤ بند کر دیے گئے تھے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسٹاپ بحال کرنے کے لیے کئی مرتبہ مطالبات اور احتجاج کیے۔

مقامی بی جے پی رہنما راکیش سنگھ نے کہا کہ سانبہ میں ٹرینوں کے ٹھہراؤ کی بحالی ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال چھ ٹرینوں کے ٹھہراؤ کی منظوری دی گئی ہے اور مستقبل میں مزید ٹرینوں کو سانبہ اسٹیشن پر روکنے کی کوشش کی جائے گی۔سنگھ نے کہا کہ سانبہ میں بڑا صنعتی علاقہ موجود ہے، اس کے علاوہ یہاں فوج کی ایک بریگیڈ، بی ایس ایف کی چار یونٹس اور بڑی تعداد میں مقامی آبادی موجود ہے۔ ٹرینوں کے ٹھہراؤ کی بحالی سے مسافروں، ملازمین، کاروباری افراد اور صنعتی شعبے سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے سابق صدر بھوانی سنگھ، سابق ڈی ڈی سی رکن سبھاش بھگت، سنجے گپتا، سنجو کمار، نریندر کمار اور نریش سنگھ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande