بہار میں بڑا حادثہ: کانوڑیوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار، دو ہلاک
نوادہ ،14اگست(ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے بختیار پور-پٹنہ ہائی وے پر ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اور علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ خسروپور اور فتوحہ تھانے کی سرحد واقع پنگت ہوٹل کے ق
بہار میں بڑا حادثہ: کانوڑیوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار، دو ہلاک


نوادہ ،14اگست(ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے بختیار پور-پٹنہ ہائی وے پر ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اور علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ خسروپور اور فتوحہ تھانے کی سرحد واقع پنگت ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ حادثہ زائرین کو لے جانے والی بس کرین سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔کانوڑیا راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ 28 سالہ شیو پوجن رائے ساکن غیاث پور، تہٹی رسول پور، چھپرہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ چھپرہ کے امنور تھانہ علاقے کے قاسم پورگاؤں کا رہنے والا 60 سالہ راج دیو سنگھ زخمی ہوگیا اور پٹنہ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

راکیش کمار کے مطابق تقریباً 30 مسافر کا ایک گروپ بس میں بابا دھام گیا تھا۔ وہ راجگیر کے راستے چھپر ہ میں اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے۔جمعہ کی صبح بختیار پور-پٹنہ شاہراہ پر زائرین سے بھری بس کرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔حادثے سے مشتعل ہو کر مسافروں کے گروپ نے بس کو ہائی وے پر کھڑا کر دیا جس سے جام لگ گیا ۔ جس کے باعث تقریباً دو گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خسروپور تھانہ انچارج سنجیو کمار اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے اور مشتعل مسافروں کو پرسکون کیا۔ اس کے بعد پولیس نے متوفی مسافروں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ بھیج دیا اور معاملے کی جانچ کر کے مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande