ڈی پی ایل: سینٹرل دہلی کنگز نے ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دی
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ یوگل سینی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت سینٹرل دہلی کنگز نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 کے 19ویں مقابلے میں ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو دلچسپ مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کی شب ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے
ڈی پی ایل: سینٹرل دہلی کنگز نے ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دی


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ یوگل سینی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت سینٹرل دہلی کنگز نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 کے 19ویں مقابلے میں ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو دلچسپ مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کی شب ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں 221 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سینٹرل دہلی کنگز نے 19.4 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر دو گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے اتری سینٹرل دہلی کنگز کے گیند باز ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ ساؤتھ دہلی نے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز تیجسوی دہیا نے 31 گیندوں پر 8 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 69 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان آیوش بدونی نے 25 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جبکہ اوپنر سنّت سنگوان نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔سینٹرل دہلی کنگز کی جانب سے منی گریوال سب سے کفایتی گیند باز رہے۔ انہوں نے 4 اوور میں صرف 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گونیش کھرانہ نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم انہوں نے 40 رنز دیے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری سینٹرل دہلی کنگز کو ابتدائی اوور میں ہی جھٹکا لگا اور کپتان یش ڈُھل صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد یوگل سینی نے اننگز کا رخ ہی بدل دیا۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 9 چوکوں اور 6 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے شاندار 91 رنز بنائے۔سینی نے کیشو ڈاباس کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 96 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ ڈاباس نے 27 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ اس کے بعد سینی نے ونش بیدی کے ساتھ بھی 48 رنز کی تیز شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ ونش بیدی 13 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کی جانب سے انشومان ہڈا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوور میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم سینٹرل دہلی کنگز کے بلے بازوں نے آخری اوورز میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور 19.4 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر 4 وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کرلی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande