کیرالہ کا نام کیرلم کیے جانے والا بل لوک سبھا میں پیش
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا میں پیر کو کیرالہ ریاست کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کیے جانے سے متعلق بل پیش کیا گیا۔ کیرالہ اسمبلی کی متفقہ منظوری ملنے کے بعد اب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے آج ای
کیرالہ کا نام کیرلم کیے جانے والا بل لوک سبھا میں پیش


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا میں پیر کو کیرالہ ریاست کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کیے جانے سے متعلق بل پیش کیا گیا۔ کیرالہ اسمبلی کی متفقہ منظوری ملنے کے بعد اب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے آج ایوان میں شور و غل کے درمیان کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026 پیش کیا۔

ملیالم زبان میں ریاست کو روایتی طور پر ’کیرلم‘ ہی کہا جاتا ہے۔ اسی ثقافتی شناخت کو سرکاری حیثیت دینے کے لیے یہ پہل کی گئی ہے۔ اس کے تحت بھارتی آئین کی پہلی فہرست میں ضروری ترمیم کی جائے گی۔ نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ریاست سے متعلق دیگر آئینی اور انتظامی دستاویزات میں ضروری نتیجتاً ترمیم بھی شامل ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ اسمبلی نے 24 جون 2024 کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں مرکزی حکومت سے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت ضروری اقدامات کرتے ہوئے پہلی فہرست میں ترمیم کی جائے اور ریاست کا نام ’کیرالہ‘ سے تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کیا جائے۔

آئین کے آرٹیکل 3 کی دفعات کے تحت صدر جمہوریہ نے اس بل کو اپنی رائے دینے کے لیے کیرالہ کی ریاستی مقننہ کو بھیجا تھا۔ کیرالہ اسمبلی نے ’کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026‘ پر تفصیلی غور و خوض کیا اور متفقہ طور پر بل منظور کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande