
حیدرآباد ، 10 اگست (ہ س)۔ پُرانا شہر حیدرآباد میں سالانہ بونال تہوار کے سلسلے میں آج مرکزی جلوس نکالاگیا۔ جلوس مختلف اہم علاقوں سے گزرتا ہوا لال دروازہ، شاہ علی بنڈہ، چارمینار اور پاتھَرگھٹی سے گزرا اورآخرمیں موسیٰ ندی کے قریب واقع نیا پل مندر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
بونال تہوار کے موقع پر پُرانے شہر میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ ٹریفک اور ہجوم کو منظم طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جلوس کی پرامن تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 2,000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اہم مقامات، جلوس کے راستوں اور حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس بھی موجود رہی۔
بونال جلوس کی ایک خاص توجہ ’لکشمی‘ نامی ہتھنی بھی موجود تھی ،جو جلوس میں شرکت کے لیے اکّنا مادنا مندر پہنچ چکی ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ لکشمی ہتھنی گزشتہ پانچ برس سے بونال جلوس کا حصہ بنتی آ رہی ہے۔
بونال تہوار کے موقع پرپُرانے شہر کے مختلف مندروں میں خصوصی پوجا اور مذہبی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق