
امپھال، 9 جولائی (ہ س)۔
منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شورش اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں کالعدم تنظیموں کے دو سرگرم عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشترکہ کارروائی میں تقریباً 22 کلو گرام میتھام فیٹامائن (وائی وائی گولیاں) برآمد کی گئی۔
آج دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق منی پور پولیس نے بدھ کے روز ممنوعہ تنظیم کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم جنگجو تکلمبم گریمی چند عرف انوچا سنگھ (52) کو امپھال مشرقی ضلع کے ایرل بنگ تھانہ علاقے کے کالیکا بامن کمپو علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، دو میگزین اور 70 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔
اس سے قبل، سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے ایک سرگرم جنگجو انگوم چنگ کھنگنبا میتی (27) کو ضلع کاکچنگ کے وائیکھونگ تھانے کے علاقے کے آئیہنگ گاو¿ں کے گیٹ سے گرفتار کیا تھا۔ وہ مبینہ طور پر بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
اسی دن، منی پور پولیس اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی مشترکہ ٹیم نے چورا چند پور میں پاومنلن منلو کے گھر پر چھاپہ مارا اور 19 پیکٹوں میں بھری تقریباً 22 کلو گرام وائی وائی گولیاں برآمد کیں۔ جائے وقوعہ سے ایک مہندرا بولیرو گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ