
ارریہ، 27 جولائی (ہ س)۔ سکٹی تھانہ نے ہندوستان-نیپال سرحد پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر نیپالی شراب کی 60 بوتلوں کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔سکٹی تھا نہ علاقے میں سکٹی بازار کے شمال میں تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر انڈیا نیپال سرحد کے پیلر نمبر 160 کے قریب ہیرو گلیمر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران ٹرنک اور سیٹ کے نیچے چھپائی گئی کل 18 لیٹر نیپالی شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کی شناخت 34 سالہ محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔ سکٹی تھانہ انچارج روشن کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو نیپالی شراب کی 60 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور اسے عدالتی تحویل میں ارریہ بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan