کرناٹک کے یلا پور میں اربیل گھاٹ پر سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک
یلا پور (کرناٹک)، 9 جولائی (ہ س)۔ ریاست کے اتر کنڑ ضلع کے یلا پور تعلقہ میں جمعرات کو علی الصبح ایک کروزر گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھارواڑ کے سیاح دھرم استھلا اور چکم
کرناٹک کے یلا پور میں اربیل گھاٹ پر سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک


یلا پور (کرناٹک)، 9 جولائی (ہ س)۔

ریاست کے اتر کنڑ ضلع کے یلا پور تعلقہ میں جمعرات کو علی الصبح ایک کروزر گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھارواڑ کے سیاح دھرم استھلا اور چکمگلورو جا رہے تھے کہ اربیل گھاٹ پر ان کا کروزر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت بسواراج (48)، ابھیشیک ایشور (28)، اکشے (26)، ابھیشیک (26) اور سنجیو/سنجے انگڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

زخمیوں میں شیوراج درگپا مڈیوال (22)، منجوناتھ اشوک چلکی (32) سچن اور چنابسیا بسلنگیا سمپ گاو¿ں (28) شامل ہیں۔ سبھی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ یلا پور پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande