
نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔
ٹیکنالوجی کے ماہر نندن نیلے کنی کی قیادت میں امتحانی اصلاحات پر ایک اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر اپنے خطاب میں اس کا اعلان کیا۔
اپنے انسٹا ویڈیو پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اعتماد، شفافیت، اور ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال پر توجہ دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی ماہر نندن نیلے کنی کی قیادت میں ایک اعلی اختیاراتی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امتحانی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرے گا اور آنے والے امتحانات کی ساکھ کو یقینی بنانے کا کام اس کی رپورٹ کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت طلباء کے مستقبل کے لیے مسلسل متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ طلباء کے مستقبل سے سمجھوتہ کرنے والے جیلوں میں بند ہیں۔ ہم نے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی ہیں۔ ہم کل پارلیمنٹ میں سخت دفعات کے ساتھ ایک نیا قانون بنانے کی سمت میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن ہمیں مستقبل کے بارے میں بھی غور کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیپر لیک کے خلاف سی جے پی کی نوجوانوں پر مرکوز تحریک کے بعد سے حکومت امتحانی اصلاحات کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر متعلقہ قوانین کو سخت کرنے کے بعد اب ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ