
نوئیڈا، 9 جولائی (ہ س) نوئیڈا کے کاسنا تھانہ علاقہ کے گھربار گاوں کے قریب ایک الٹراساونڈ کلینک میں جمعرات کی صبح ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ جمعرات کی صبح فائر بریگیڈ کو اطلاع ملی کہ کاسنا تھانہ علاقے کے گھربار گاوں کے قریب واقع الٹراساونڈ کلینک میں ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے کلینک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی