
سیوان، 8 جولائی (ہ س)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کے بعد نگر تھانہ علاقے کے دکھن ٹولہ میں غیر قانونی شراب کی خرید و فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سیوان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ سے 35 لیٹر غیر قانونی شراب بھی برآمد کی۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھن ٹولہ میں شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کے بارے میں بتایاگیا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نگر پولیس نے فوری طور پر تصدیق کی۔ تصدیق کے بعد تھانہ انچارج کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھاپہ ماری کی اور شراب کے اسمگلنگ میں ملوث ایک خاتون اور مالو چوہان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے خلاف نگر تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم مالو چوہان کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے۔ اس کے خلاف پہلے ہی نگر تھانہ اور ایس سی/ایس ٹی تھانہ میں قتل کی کوشش، حملہ، اسلحہ ایکٹ، امتناعی قانون سمیت مختلف دفعات کے تحت کل 10 مقدمات درج ہیں۔ نگر تھانہ انچارج سب انسپکٹر اویناش کمار، سب انسپکٹر راہل کمار، نرنجن کمار اور دیواکر کمار اس کارروائی میں شامل تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معلومات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے اور شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan