
نئی دہلی، 8 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 اب اپنے سب سے دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ راو¿نڈ آف 16 کے تمام میچز مکمل ہونے کے بعد، کوارٹر فائنل میں جانے والی آٹھ ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔ فرانس، مراکش، اسپین، بیلجیم، ناروے، انگلینڈ، ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ خطاب کی دوڑ میں باقی رہ گئی ہیں۔
اس ورلڈ کپ نے بھی کئی حیران کن نتائج دیکھے۔ پیراگوئے نے جرمنی کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی جبکہ برازیل کا 24 سال بعد عالمی چیمپئن بننے کا خواب اس وقت چکناچور ہو گیا جب وہ ناروے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا۔ مراکش نے ہالینڈ کو شکست دے کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کیپ ورڈے نے بھی اپنےجدوجہد بھرےگیم سے شائقین کے دل جیت لیے۔
کوارٹر فائنل کا مکمل شیڈول (ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق )
فرانس بمقابلہ مراکش تاریخ: 10 جولائی (جمعہ) وقت: 1:30 رات مقام: بوسٹن اسٹیڈیم، امریکہ
اسپین بمقابلہ بیلجیم تاریخ: 11 جولائی (ہفتہ) وقت: 12:30 رات مقام: لاس اینجلس اسٹیڈیم، امریکہ
ناروے بمقابلہ انگلینڈ تاریخ: 11 جولائی (ہفتہ) وقت: 11:30 رات مقام: میامی اسٹیڈیم، امریکہ
ارجنٹینا بمقابلہ سوئٹزرلینڈ تاریخ: 12 جولائی (اتوار) وقت: 3:30 صبح مقام: کنساس سٹی اسٹیڈیم، امریکہ
سیمی فائنل میچ اور فائنل
پہلا سیمی فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا جس میں فرانس/مراکش اور اسپین/بیلجیم کی فاتح ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسرا سیمی فائنل 16 جولائی کو ناروے/انگلینڈ اور ارجنٹائن/سوئٹزرلینڈ کی فاتح ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
تیسری پوزیشن کا میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 20 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق 12:30 رات پر کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد