سورو گانگولی کی بایوپک ’دادا - دی سورو گانگولی اسٹوری ‘ کافرسٹ لک جاری، 14 مئی 2027 کو ریلیز ہو گی فلم
نئی دہلی ، 8 جولائی (ہ س)۔سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان سورو گاگولی کی سالگرہ ( 8 جولائی) کے موقع پر ، ان کی بایوپک ’دادا - دی سوروگانگولی اسٹوری‘ کا پہلا پوسٹر بدھ کو جاری کیا گیا۔ میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ فلم 14 مئی 2027
سورو گانگولی کی بایوپک ’دادا - دی سورو گانگولی اسٹوری ‘ کافرسٹ لک جاری، 14 مئی 2027 کو ریلیز ہو گی


نئی دہلی ، 8 جولائی (ہ س)۔سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان سورو گاگولی کی سالگرہ ( 8 جولائی) کے موقع پر ، ان کی بایوپک ’دادا - دی سوروگانگولی اسٹوری‘ کا پہلا پوسٹر بدھ کو جاری کیا گیا۔ میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ فلم 14 مئی 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے فرسٹ لک پوسٹر میں، راج کمار راو¿ نے تاریخی لارڈز بالکونی سے سوروگانگولی کے مشہور جرسی لہراتے ہوئے انداز کو دوہراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ یہ منظر 2002 کے نیٹ ویسٹ ٹرافی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی یادگار فتح کے بعد ہے ، جسے ہندوستانی کرکٹ میں ایک نئے اور نڈر دور کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔

پہلا پوسٹرجاری کرنے پر سوروگانگولی نے کہا ،’سالگرہ ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے اور آج میری بایوپک ’ دادا - دی سورو گانگولی اسٹوری‘ کا پہلا لک ریلیز اسے اور بھی یادگار بناتی ہے۔ یہ مجھے اب تک کا سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے۔ پوسٹر نے میرے کرکٹ کیرئیر کے سب سے یادگار یادوں کو پھر سے زندہ کردیا ہے۔راج کمار راو¿ نے اس کردار کو پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ ادا کیا ہے۔ میں انہیں اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ناظرین 14 مئی 2027 کو سینما گھروں میں فلم سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔

یہ فلم ایک نوجوان کرکٹر سے ہندوستانی ٹیم کے سب سے بااثر کپتان تک سورو گانگولی کے سفرپر روشنی ڈالے گی۔اور ان کی جدوجہد ، عزم ، قیادت اور فیصلے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ کے تانے بانے کو تبدیل کر دیا، کو بڑی اسکرین پر زندہ کیا جائے گا۔فلم کے ہدایت کار وکرمادتیہ موٹوانے ہیں۔ اسے لو رنجن اور انکور گرگ نے پروڈیوس کیا ہے۔ ٹی سیریز اور ڈی بی ایل فلم پیش کرتے ہیں۔ ’دادا - دی سورو گانگولی اسٹوری ‘ 14 مئی 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande