دولت مشترکہ کھیلوں 2026: راجا متھوپانڈی نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، بھارت کے تمغوں کی تعداد چار ہو گئی
گلاسگو، 27 جولائی (ہ س)۔ بھارت کے ویٹ لفٹر راجا متھوپانڈی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں انہوں نے مجموعی طور پر 286
دولت مشترکہ کھیلوں 2026: راجا متھوپانڈی نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، بھارت کے تمغوں کی تعداد چار ہو گئی


گلاسگو، 27 جولائی (ہ س)۔ بھارت کے ویٹ لفٹر راجا متھوپانڈی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں انہوں نے مجموعی طور پر 286 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بھارت کو ان کھیلوں کا دوسرا چاندی کا تمغہ دلایا۔اس مقابلے کا سونے کا تمغہ ملیشیا کے ازنیل بن بدین محمد نے مجموعی طور پر 299 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتا، جبکہ پاپوا نیو گنی کے موریا بارو نے 282 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

22 سالہ راجا متھوپانڈی کے لیے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں یہ پہلا تمغہ ہے۔ اس سے قبل وہ گولڈ کوسٹ 2018 دولتِ مشترکہ کھیلوں میں چھٹے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے اگست 2025 میں منعقدہ دولتِ مشترکہ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

راجا متھوپانڈی کی اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ بھارت کے کھاتے میں اب ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسہ کا تمغہ شامل ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف مقابلوں میں بھارتی دستہ مزید تمغے جیت کر اپنی کامیابیوں میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande