ساوتھ انڈین بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر مہیش مرلی دھر پائی کی تقرری
نئی دہلی ، 8 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مہیش مرلی دھر پائی کو ساو¿تھ انڈین بینک کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی مدت ملازمت یکم اکتوبر 2026 کو شروع ہ
ساوتھ انڈین بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر مہیش مرلی دھر پائی کی تقرری


نئی دہلی ، 8 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مہیش مرلی دھر پائی کو ساو¿تھ انڈین بینک کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی مدت ملازمت یکم اکتوبر 2026 کو شروع ہوگی اور تین سال تک رہے گی۔

ساو¿تھ انڈین بینک نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ آر بی آئی نے مہیش مرلیدھر پائی کو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی منظوری (ڈی آئی این: 09164982) کے مطابق یہ تقرری یکم اکتوبر 2026 سے تین سال کی مدت کے لیے ہوگی۔کیرالہ میں قائم پرائیویٹ سیکٹر ساو¿تھ انڈین بینک نے کہا کہ مہیش مرلیدھر پائی کو ایم ڈی اور سی ای او مقرر کرنے کی تجویز اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے 16 جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں رکھی جائے گی۔ اس کے بعد شیئر ہولڈرز کی منظوری لی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مہیش مرلی دھر پائی اس وقت کینرا بینک میں چیف جنرل منیجر (ڈیجیٹل بینکنگ اینڈ انوویشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں بینکنگ سیکٹر میں تقریباً 30 سال کا تجربہ ہے۔ اس وقت کے دوران، انہوں نے حکمت عملی، گورننس ، ٹریڑری ، فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ، ریٹیل بینکنگ ، زرعی قرضے، اورایم ایس ایم ای فنانس جیسے اہم شعبوں میں کام کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande