
اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے لیے شائقین پرجوش ہیں۔سال 2023میں جوان، پٹھان اور ڈنکی جیسی کامیاب فلموں کے بعد شاہ رخ اب کنگ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ان کے کیرئیر کا اب تک کا سب سے مہنگا پراجیکٹ ثابت ہو رہی ہے جس میں پروڈیوسرز نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، فلم کے پروڈکشن بجٹ کا تخمینہ تقریباً 450 کروڑ ہے۔ اس رقم میں پرنٹ، پبلسٹی اور کاسٹ فیس شامل نہیں ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فلم شاندار ایکشن سیکوئنس پیش کرے گی اور شائقین کو بڑے پیمانے پر سنیما کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ ’کنگ‘ بجٹ کے معاملے میں شاہ رخ خان کی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند دے رہے ہیں۔ یہ ایک بڑے پیمانے پر ایکشن تھرلر فلم ہوگی جس میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پادوکون اور سوہانا خان بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اسے سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ