اہان پانڈے اور شروَری کی نئی فلم کا اعلان، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آئی
ممبئی، 24 جولائی(ہ س)۔ یش راج فلمز نے ہدایت کار علی عباس ظفر کی آئندہ بلا عنوان رومانوی ایکشن ڈرامہ فلم اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 26 مارچ 2027(گڈ فرائیڈے) کو دنیا بھر کے سینما گ
اہان پانڈے اور شروَری کی نئی فلم کا اعلان، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ ئی


ممبئی، 24 جولائی(ہ س)۔ یش راج فلمز نے ہدایت کار علی عباس ظفر کی آئندہ بلا عنوان رومانوی ایکشن ڈرامہ فلم اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 26 مارچ 2027(گڈ فرائیڈے) کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم میں اہان پانڈے، شروَری، ایشوریہ ٹھاکرے اور بوبی دیول مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر برطانیہ میں کی گئی ہے۔ تاہم، فلم کی کہانی اور کرداروں سے متعلق پروڈیوسرز نے ابھی زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ رومانس، ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم کو یش راج فلمز کی بڑی پیشکش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ آدتیہ چوپڑا اور علی عباس ظفر کی بطور پروڈیوسر اور ہدایت کار مشترکہ پانچویں فلم ہوگی۔ اس سے قبل دونوں’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘ اور’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔اسی وجہ سے فلمی شائقین اور تجارتی حلقوں کو اس نئی فلم سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande