رامائن میری بیٹی راہا کی بڑے پردے پر پہلی فلم ہوگی: رنبیر کپور
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی انتہائی متوقع فلم رامائن کو اپنے کیریئر کا سب سے خاص اور یادگار پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ سین ڈیاگو کامک ۔کان (ایس ڈی سی سی ) میں پروڈیوسر نمیت ملہوترا، ہدایت کار نتیش تیواری اور اداکار یش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے رنبی
رامائن میری بیٹی راہا کی بڑے پردے پر پہلی فلم ہوگی: رنبیر کپور


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی انتہائی متوقع فلم رامائن کو اپنے کیریئر کا سب سے خاص اور یادگار پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ سین ڈیاگو کامک ۔کان (ایس ڈی سی سی ) میں پروڈیوسر نمیت ملہوترا، ہدایت کار نتیش تیواری اور اداکار یش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے رنبیر نے فلم سے متعلق ایک جذباتی انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ رامائن ان کی دو سالہ بیٹی راہا کپور کی بڑی اسکرین پر دیکھی جانے والی پہلی فلم ہوگی۔ رنبیر نے کہا، میں اس حوالے سے بے حد پرجوش ہوں۔ یہ ہمارے خاندان کے لیے بھی ایک نہایت خاص لمحہ ہوگا۔

رنبیر نے بتایا کہ جب انہیں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو ان کے ذہن میں کئی سوالات اور خدشات تھے۔ انہوں نے کہا، میں سوچ رہا تھا کہ کیا میں اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں گا؟ کیا میں اس کا اہل ہوں؟ لیکن آہستہ آہستہ وہ خوف شکرگزاری میں بدل گیا۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع اور ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رامائن محض ایک فلم نہیں بلکہ ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور عقیدے کا اہم حصہ ہے، اسی لیے اسے پوری دیانت داری اور مکمل لگن کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔

رنبیر نے بھگوان رام کو بہادری، رحم دلی، درگزر اور دھرم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے کروڑوں لوگ ان کی تعلیمات اور کردار سے رہنمائی حاصل کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم ہر نسل کے ناظرین کے دلوں کو چھوئے گی۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس عظیم فلم کا پہلا حصہ دیوالی 2026 جبکہ دوسرا حصہ دیوالی 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ یش، سائی پلوی، سنی دیول، روی دوبے، ارون گوول، لارا دتہ، وویک اوبرائے، راکول پریت سنگھ اور کنال کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande